حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 148 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 148

ہاں مجھے ضروری معلوم ہوتا ہے۔سورہ تحریم کی پہلی چند آیات کی تفسیر لکھ دوں۔ ۔… آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنی بی بی زینتؓ کے گھر میں شہد پیا عائشہؓ اور حفصہؓ نے زینبؓ پر غیرت کی۔اور رسولِؐ خدا سے عرض کیا کہ آپ ؐ کے مُنہ سے مغافیر کی بُو اتی ہے۔آپؐ نے فرمایا کہ مَیں نے زینب کے گھر میں شہد پیا ہے۔اب پھر شہد نہ پیوں گا۔یہ بات اس لئے کہی کہ جب عورتوں کو شہد کی بُو سے نفرت ہے تو اس کا پینا کی ضرور؟ معاشرت میں نقص آتا ہے؟ باری تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا۔حلال اشیاء کا ترک کرنا اور اس پر حلف کرنا کیوں۔ایسے امور میں عورتوں کی رضامندی ضرور نہیں۔قسم سے بچ رہنے کے لئے سورہ مائدہ میں کفارے کا حکم ہے۔اس پر عمل کرو۔میںفَرَضَ ماضی کا صیغہ ہے۔حال یا استقبال نہیں۔یہ زینبؓ کا قصّہ اور اس پر آیت کا نازل ہونا بخاری و مسلم وغیرہ حدیث کی اعلیٰ کتابوں میں موجود ہے۔اور قرآن کی تفسیر یا خود قرآن سے یا لغتِ عرب سے یا قرآن کی تفسیر صحیح احادیث سے تفسیر کا اعلیٰ درجہ ہے۔بعض مفسّر لوگوں نے زینبؓ کے بدلے میں ماریہ قبیطہ کا نام لیا۔الاَّ ماریہ بھی رسولِؐ خدا کی بی بی ہیں۔اور ایک بیٹے کی ماں۔اس بیٹے کی ماں ہیں جس نے لڑکپن میں انتقال کیا۔تب بھی کوئی حرج نہیں۔اِلاّیہ مفسروں کا قول حدیث کے مقابلہ میں التفات کے قابل نہیں۔بلکہ محققین نے ماریہ کے وجود پر بھی انکار کیا ہے۔‘‘ (فصل الخطاب حصّہ اوّل طبع دوم صفحہ۱۲۷۔۱۲۸، ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍نومبر ۱۹۱۱ء) ۴۔