حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 143 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 143

کی حفاظت کے واسطے پانج لاکھ فوج یا کستی تھی۔مگر جب کدا کا عذاب آیا تو اٹھارہ لاکھ اس معرکہ میں قتل کیا گیا۔جن لوگوں سے ملک پر دعوے دار ہونے کا اندیشہ ہو سکتا تھا۔کہتے ہیں ان کے ایک ہزار آدمیوں کی قطار کھڑی کر کے دیوار میں چُن دئے گئے۔غرض خداوند تعالیٰ کا جب عذاب آتا ہے تو اُسے کوئی ٹال نہیں سکتا اسی عذاب کا اس آیت میں ذکر ہے۔پہلے رسولوں کے مخالفین کا یہ حال ہوا تو تم کیونکر بچ سکتے ہو؟ یہی حال تمہارا بھی ہونے والا ہے! (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍ نومبر ۱۹۱۱ء) ۱۱،۱۲۔ ۔   ۔اِتَّقُوااﷲَ : تقوٰی اختیار کرو اُولِی الَْاَلْبَابِ: عقل مند : عقل مند وہی جو ایمان لائے۔: خدا تعالیٰ نے ایک ایسی کتاب اتاری ہے جس پر عمل کرنے سے تمہارا ذکر پھیلے۔وہ تمہاری عظمت اور جبروت کا باعث ہونے والی ہے۔رَسُوْلاً: اگر تم دیکھنا چاہو کہ اس تعلق کا کیا فائدہ ہے تو رسول کا نمونہ دیکھو۔جو اﷲ تعالیٰ کی آیات تم پر پڑھتا ہے۔کدا تعالیٰ نے اُسے کیا عزّت عطا کی ہے۔: اس رسول کی اطاعت اور اس کلام پر عمل کا نتیجہ یہ ہے کہ تم تاریکی