حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 92 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 92

ہیں اور تو بھیج ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو اور ان کو دُکھ نہ دے۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۱۵۷) : اس آیت کا ذکر ساتھ ہی کر دیا ہے۔کہ  سلامتی کا نزول اسی پر ہے جو ہدایت کے تابع ہوا۔اور عذاب اس پر جس نے حق کو جھٹلایا اور نہ پھرا۔آخر فرعون عذاب میں گرفتار ہو کر غرق ہوا۔اور حضرت موسٰیؑ سلامت رہے۔جس سے دنیا پر ثابت ہو گیا کہ ہدایت پر کون ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۷) ۵۲۔ بات کو ٹال کر دوسری طرف لے جانے کیلئے کہا۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۷) ۵۴۔  : پھر نکالا ہم نے اس سے بھانت بھانت سبزہ۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۱۳۵) ۵۶۔ : اس میں حشر اجساد کا اشارہ فرمایا کیونکہ اس سے پہلے  بھی فرمایا۔ایک اور جگہ فرمایا  (البقرۃ:۳۷) یہ ایک بحث ہے کہ انسان جب مر جاتا ہے تو وہ چیز جو اس کے اندر رہتی ہے وہ کہاں جاتی ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ اعمال کے مطابق جسم و مکان ہو گا۔بعض کی نسبت عرش کی قندیلوں میں ہونا لکھا ہے۔