حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 88 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 88

  : محبوب سے بات کرنے میں لذّت حاصل ہوتی ہے۔اس لئے تطویل کی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۶) اﷲ تعالیٰ نے موسیٰ کے حق میں فرمایا۔ہم تجھے کُندن بناتے رہے… انبیاء کو بہت مجاہدات کرنے پڑتے ہیں۔پہلے شہزادگی کی حالت میں پرورش پائی۔پھر بیابان میں ایک بزرگ کی بکریاں چرانے لگے۔میرے ایک استاد تھے عبدالقیوم۔وہ فرمایا کرتے کہ پہاڑوں میں بکریاں چرانا بڑا مشکل کام ہے مضبوط لٹھ رکھنا پڑتا ہے جو شیر اور ریچھ کا مقابلہ بھی کرے۔پھر بکریوں کو بھی ہانکنا پڑتا ہے۔گویا ایسا آدمی چاہیئے جو گرم بھی ہو اور نرم بھی۔(بدر ۲۴؍ اگست ۱۹۱۱ء صفحہ۴) ۲۰۔ : یہ سب کشفی واقعہ ہے۔گویا یہ دکھایا کہ خدا تعالیٰ تمہیں ایک جماعت دے گا۔جو تیرے دشمن کی ہلاکت کا موجب ہو گی۔وہ ایسی مطیع ہو گی جیسے تیری لاٹھی اور وہ ایسی خونخوار ہو گی جیسے یہ سانپ۔اسلام کو بھی سانپ سے تشبیہ دی اور آپ کے قریہ کو َتاکُلُ الْقُرٰی فرمایا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۶) ۲۳۔  : حضرت موسیٰ کو فرماتا اور نبی کریم ؐ کو سمجھاتا ہے کہ تیری بغل میں بھی ایک کتاب ہو گی جو بالکل بے عیب اور نورِ مبین ہو گی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۶) ۲۵۔