حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 81 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 81

۹۲ تا ۹۴۔  اور رحمن کو سزاوار نہیں کہ بیٹا اختیار کرے کیونکہ سب جو آسمان و زمین میں ہیں رحمان کے حضور میںبندہ بن کر آنے والے ہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۱۱) : یہ بات صفتِ رحیمیّت کے مخالف ہے کہ اس کا کوئی ولد ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۶) ۹۷۔  : ہم نے دیکھا ہے۔کہ خدا کے لئے جب ہم کسی کو چھوڑتے ہیں تو اﷲ بہتر سے بہتر دوست دیتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۶) ۹۹۔  : پاؤں کی آواز۔صَوْتُ الرِّجْلِ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء)