حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 60 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 60

اور اس کے بعد لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اﷲُ پڑھ لیا جاوے اور سونے کے وقت بھی۔جن لوگوں کا میں معتقد ہوں ان میں سے ایک نے لکھا ہے کہ اس میں سِرّ یہ تھا کہ ذکر اﷲ سے ضُعف گھٹ جائے گا اور پھر یہ شکایت پیدا نہ ہو گی۔(بدر ۲۴؍اگست ۱۹۱۱ء صفحہ۲) ۱۲۔  مومن کی خلوت گاہ شیطان سے لڑائی کرنے کا ذریعہ ہے اس لئے اسے محراب کہتے ہیں۔(بدر ۲۴؍اگست ۱۹۱۱ء صفحہ۲) ِ: لڑائی کا ہتھیار۔عبادت گاہ۔: جلدی جلدی یہ بات کہی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل،۵؍مئی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۳) ۱۳ تا ۱۶۔   : درمیانی بات چھوڑ گئے۔کہ قرآنِ مجید قصّے نہیں کہتا۔حُکْمَ : حکمت کی بات۔: چھوٹا ہی تھا کہ دانائی کی باتیں کرتا۔: بگاڑ کرنے والا۔: دیکھئے یہ مقام مضارع ہے اور قابلِ یادداشت ! یحيٰ اموات میں داخل ہے اور اسے یَمُوْتُ فرمایا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل،۵؍مئی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۳)