حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 57 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 57

سُوْرَۃُ مَرْیَمَ مَکِّیَّۃٌ  ۲۔ : میں اسماء الہٰی کی طرف اشارہ ہے۔کَبِیْر۔المتعال۔کافی۔ھادی۔یُجِیْرُ وَ لَا یُجَارُ عَلَیْہِ۔عالم۔عزیز۔صادق۔اگر صحابہ ؓ و تابعین ان کے معنے نہ کرتے تو میں کبھی نہ کرتا۔(بدر۲۴؍ اگست۱۹۱۱ء صفحہ۳) :۔اسمائے الہٰی کریم۔ہادی۔(المؤمنون:۸۹) (عالم۔عزیز۔عادل) کی طرف ان حروف میں اشارہ ہے۔صادق الوعدہے ( مریم۔۵۵) نیز ان آیات میں ان انبیاء کا ذکر ہے۔زکریا۔ہود۔ادریس۔اسمٰعیل اورصؔ سے مراد صداقتِ انبیاء ہے۔عراق عجم۔عراق عرب۔عرب اور شام کے انبیاء کا تذکرہ ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل،۵؍مئی۱۹۱۰ء نیز تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۶) ۳،۴۔ : کتنے لوگ ہیں جن کے ہاں اولاد ہے۔مگر ان کا خیال اس طرف نہیں جاتا کہ یہ ان کے رب کی رحمت ہے۔: چلّا کر۔دعا کرتے چلّا اٹھا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل،۵؍مئی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۳) ۵۔