حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 58 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 58

  : دُعا کا طریقہ بتلایا ہے۔۔لکھا ہے کہ ستّر سے کچھ زیادہ عمر ہو گئی تھی۔بس میری عمر کے برابر ہوں گے۔ کے معنے ضعیف ہو گئیں۔پتلیاں ہو گئیں۔: ناکام (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل،۵؍مئی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۳) اولاد کی خواہش بھی کئی وجوہ سے ہوتی ہے (۱) بعض عورتیں بانجھ کہلانا پسند نہیں کرتیں (۲) شریکوں کا مال قبضے میں آ جائے (۳) ہمارے مال و اسباب کا کوئی وارث ہو (۴) ہمارا نام رکھنے والا کوئی ہو۔انبیاء کو بھی اس بارہ میں خواہش ہوتی ہے۔مگر اس لئے کہ کوئی سچے علوم اور نیکیوں کا وارث ہو… مجھ کو بھی خدا تعالیٰ نے ایسی عمر میں اولاد دی ہے۔کہ جبکہ کا زمانہ ہے۔اور میں خدا کے فضل پر امید رکھتا ہوں کہ میری اولاد اچھی ہو گی۔(بدر ۲۴؍اگست ۱۹۱۱ء صفحہ۲) ۶،۷۔   : قوم میں کوئی نیک نظر نہیں آتا۔: وہ علم۔وہ نبوّت جو تُو نے مجھے اور ہمارے آباء و اجداد کو بخشی ہے۔ان کا وارث بنے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل،۵؍مئی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۳) : وراثت مال کے علاوہ بھی ثابت ہو گئی۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۶ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۸۔  بِغُُلٰمٍ: لڑکا جو تیرے سامنے ہی جوان بھی ہو گا۔