حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 3
: نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کو کشف میں اس قوم کا جاہ و حشم دکھایا گیا جس سے آپؐ کو غم ہوا۔کہ اتنی بڑی بظاہر معزّز قوم اسلام کی نعمت سے بے نصیب رہے گی۔تو ان کی وجاہت کتنوں کو اسلام سے مرتد کر دے گی۔اس پر خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔کہ یہ سب اشیاء عارضی اور زمینی ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰؍ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۵) ۸،۹۔ : دنیوی زیب و زینت کے معاملہ میں کون بڑا کاریگر ہے۔یہ بات ظاہر کر دی جائے گی۔: لَیْسَ فِیْھَا شَیْیئٌ۔خالی میدان۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰؍ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۵) ۱۰۔ عَجَبَ: کیا تم خیال کرتے ہو کہ یہ بہت عجیب بات ہے۔ایسے ایسے لاکھوں نشانات خدا تعالیٰ کے ہیں۔الرَّقِیْمِ:رقم کرنا۔لکھنا۔کھودنا۔یہ ان کی نشانی ہے تحریر کا کام بہت ہو گا۔ہر امر ان کے ہاں لکھا جائے گا۔کَھْف: وہی ہے جس کو انگریزی میں کیپ ( CAPE ) اب تک وہ جگہ اسی نام سے مشہور ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰؍ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۵)