حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 592
مضبوط ہیں۔کفّار کا اثر قبول نہیں کرتے۔ہاں آپس میں ایک دوسرے سے نیک متأثر ہوتے ہیں۔تو ان کو عبادت گزار۔اﷲ کے فضل و رضوان کا امیدوار پائے گا۔فرماں برداری کے آثار ان کے چہروں سے ظاہر ہیں۔دیکھو ۳۳ باب استثناء آیت ۲۔خداوند کریم سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قدّوسیوں کے ساتھ آیا۔اور ان کے دہنے ہاتھ ایک آتشی شریعت ان کیلئے تھی۔ہاں۔وہ اس قوم سے بڑی محبت رکھتا ہے۔اس کے سارے مقدّس تیرے ہاتھ میں ہیں اور وہ تیرے قدموں کے نزدیک بیٹھے ہیں اور تیری باتوں کو مانیں گے۔اور… اس کیلئے دیکھومتی باب ۱۳ آیت ۳۱،۳۲۔وہ ان کے واسطے ایک اور تمثیل لایا۔کہ آسمان کی بادشاہت خر ۱؎ دل کے دانہ کی مانند ہے۔جسے ایک شخص نے لے کر اپنے کھیت میں بویا۔وہ سب بیجوں میں چھوٹا ہے۔پر جب اُگتا۔تو سب ترکاریوں سے بڑا ہوتا۔اور ایسا پیڑ ہوتا ہے کہ ہوا کی چڑیائیں آ کے اس کی ڈالیوں پر بسیرا کریں۔(تشحیذالاذہان جلد۷ نمبر۴ صفحہ۱۸۲۔۱۸۳ماہ مارچ ۱۹۱۲ء)