حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 575
کیا کہتے ہیں۔یہ بنا لایا؟ تو کہہ کہ اگر میں بنا لایا ہوں تو تم میرا بھلا نہیں کر سکتے۔اﷲ کے سامنے کچھ۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۲۹) ۱۰،۱۱۔ ہمارینبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے کیا لطیف ارشاد فرمایاکہہ دو کہ میں کوئی نیا رسول تو نہیں آیا۔مجھ سے پیشتر ایک دراز سلسلہ انبیاء ورسل کا گزرا ہے۔ان کے حالات دیکھو۔وہ کھاتے پیتے بھی تھے۔بیویاں بھی رکھتے تھے۔پھر مجھ میں تم کون سی انوکھی اور نرالی بات پاتے ہو غرض یہ مامور ایک ہی قسم کے حالات اور واقعات رکھتے ہیں۔ان پر اگر خدا ترسی اور عاقبت اندیشی سے غور کرے تو وہ ایک صحیح رائے اور یقینی نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے۔(الحکم ۱۷؍ فروری ۱۹۰۱ء صفحہ۶) ہمارے سیّد و مولیٰ فرماتے ہیں۔کہ میں کوئی نیا رسول تو نہیں آیا۔آدم سے لے کراب تک جو رسول آئے ہیں۔اُن کو پہچانو۔ان کی معاشرت۔تمدّن اور سیاست کیسی تھی اور ان کا انجام کیا ہوا؟ اُن کی صداقت کے کیا اسباب تھے۔اُن کی تعلیم کیا تھی۔ان کے اصحاب نے اُن کو پہلے پہل کس طرح مانا۔ان کے مخالفوں اور منکروں کا چال چلن کیسا تھا اور ان کا انجام کیا ہوا؟ یہ ایک ایسا اصل تھا کہ اگر اِس وقت کے لوگ اس معیار پر غور کرتے تو ان کو ذرا سی دقّت پیش نہ آتی۔اور ایک مجدّد۔مہدی۔مسیح