حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 570 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 570

اور عزیز کا لفظ جو اس سے مشتق ہوا ہے۔قرآن میں ( سورۃ دخان) شریر جہنمی پر جب جہنم میں ڈالا جائے گا بولا گیا ہے۔۔چکھ کیونکہ تو بڑی حمیّت والا اور بزرگ بنا بیٹھا تھا۔اور عزیز اور ربّ العزّت کے معنی ایک ہی ہیں۔پس ربّ العزّت اُس شخص سے مراد ہے جو دنیا میں متکبّر اور جبّار اور بڑا ضدی کہلاتا ہے۔( فصل الخطاب حصّہ اوّل طبع دوم صفحہ۱۵۹،۱۶۰) ۵۷،۵۸۔  ۔: اور بچایا ان کو دوزخ کی مار سے فضل سے تیرے ربّ کے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۳۱)