حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 556 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 556

۴۳۔ یہ الہام کا طرز ہے۔اب تو مسلمان بھی اعتراض کرتے ہیں کہ یقینی بات نہیں بتائی۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۸۰ستمبر ۱۹۱۳ء) ۵۲۔  اے میری قوم۔کیا تم نہیں دیکھتے۔ملک مصر کا میں مالک ہوں اور یہ ندیاں میرے نیچے بہتی ہی۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۷) ۵۳،۵۴۔  : بولنا بھی نہیں جانتا۔بات بھی نہیں کر سکتا۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۸۰ستمبر ۱۹۱۳ء) متقیوں کے مقابلہ میں بڑے بڑے بادشاہ باریک در باریک تدبیریں کرنے والے۔مال خرچ کرنے والے۔جتھوں والے آئے۔مگر وہ بھی ان متقیوں کے سامنے ذلیل و خوار ہوئے۔فرعون کی نسبت قرآن مجید میں مفصّل ذکر ہے۔حضرت موسٰیؑ کے بارہ میں کہا۔ایک ذلیل (اورہینا) آدمی ہے۔میرے سامنے بات بھی نہیں کر سکتا۔اور اس کی قوم کو غلام بنا رکھا مگر دیکھو آخر اس طاقتوں والے۔شان و شوکت والے۔جاہ و جلال والے فرعون کا کیا حال ہوا۔(بدر ۲۳؍جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ۸)