حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 555
۳۴۔ لَجَعَلْنَا: آخر کافر بھی جو محنت کرتے ہیں۔ان کا معاوضہ دنیا میں اجر پاتے ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۸۰ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۳۶۔ عاقبت اندیش۔اﷲ تعالیٰ کی صفت عدل اور رحم اور صفت فوقیت علی الکّل پر ایمان رکھنے والا فتح و نصرت کا مالک صرف اﷲ تعالیٰ کو یقین کرنے والا۔تمام نظامِ عالم کا قابض اور متصرف صرف ایک اِلٰہُ الحق۔قدُّوْس رب کو سمجھنے والااﷲ تعالیٰ ہی کو حق اور راستی کا حامی ا ور مددگار جاننے والا جانتا ہے کہ الہٰی امداد انجام کار راست بازی کے ساتھ ہے۔حق ہی کی عمارت مستحکم چٹان پر قائم ہے۔سچائی کامیابی سے مآل کار علیحدہ نہیں ہوتی۔اور وہ الہامِ الہٰی بالکل سچ ہے جس میں ہے۔۔آخر کار کامیابی خدا کے پاس پرہیزگاروں ہی کا حصّہ ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۳۔۴) ۳۷۔ اور جو کوئی آنکھیں چُراوے رحمان کی یاد سے ہم اس پر تعین کریں ایک شیطان پھر وہ ہے اس کا ساتھی۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۶۳)