حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 528 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 528

  مِنْ: یہی مٹی ہے۔جو اگر کپڑے کو لگے تو کپڑا مَیلا ہو جائے اور اسی مٹی سے انسان پیدا ہوتا ہے۔: بدیوں سے رُکو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۲۰) ۶۹۔  وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے۔پس جب جاری کرتا ہے حکم تو کہتا ہے۔ہو جا۔پس ہو جاتا ہے۔(نورالدّین طبع سوم صفحہ۹۲) ۷۰۔ کسی کی عظمت۔خوبی۔جلال۔طاقت۔حلم۔احسان دیکھنے کیلئے اس کے افعال ہی گوارا معلوم ہوتے ہیں۔پچھلے رکوع میں اسی بات کا ذکر تھا۔اب اﷲ تعالیٰ کے احکام کی نافرمانی کرنے والوں کا ذکر سنو! : بُت پرستوں کا معاملہ خصوصیت سے موجبِ تعجب ہے۔خود ہی اپنے ہاتھ سے تراشتے ہیں۔پھر خود ہی اسے معبود قرار دیتے ہیں۔اور اس کے آگے اپنی حاجتیں پیش کرتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۲۰)