حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 523
بہشت میں۔روزی پائیں گے وہاں بے شمار۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۳۷) ۴۲۔ : اونچے پر آ جاؤ۔جہاں ہر قسم کے عذابوں سے محفوظ رہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۹) ۴۷۔ : اس میں عذابِ قبر کا ثبوت ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۹ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۵۲۔ ہم اپنے مرسلوں اور کامل مومنوں کو جو ہمارے کہے پر چلتے اور ہمیں مانتے ہیں۔نصرت و امداد و تائید دیتے رہے اور دیتے رہیں گے۔اس دنیا میں اور قیامت کے دن۔اب تمام ماموروں۔مُرسلوں اور ان کے سچے ساتھ والوں کی تاریخ دیکھ ڈالو۔کس طرح بے کس وے بس بے یار و غمگسار دنیا میں آتے ہیں۔مثلاً یوسف علیہ السلام کو دیکھو زبردست طاقت اور جماعت نے ان کے ساتھ کیا کیا۔مگر آخر یوسف علیہ السلام کامیاب اور وہ سب کے سب باہمہ عصبیت ناکام و نادم ہوئے۔ہمارے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے دشمن کیسے زبردست تھے۔پھر کیسے نامراد ہلاک ہوئے۔تائید و نصرت رسل کے بارے میں دو خبریں ہیں۔ایک دنیا میں تائید و نصرت کی۔دوسری بعد الموت کی۔ان