حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 510 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 510

۷۲۔    : دوزخ ایک مقام ہے۔اسکی صورت ایسی ہے۔جیسے بعض بیماروں کو حمام میںعلاج کے واسطے بھیجا جاتا ہے۔سر سام کا علاج سانپ کے ڈسوانے سے کیا جاتا ہے۔ایسے ہی وہاں بھی روحانی بیماریوں کے معالجہ کے واسطے ایک زہریلی مخلوق ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ۲۱۸) ۷۴۔   جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔جنّت کو گروہ گروہ میں انہیں لے چلیں گے۔جب اُس کے پاس آویں گے اور اس کے دروازے کھولے جائیں گے۔جنّت کے نگہبان انہیں کہیں گے تم پر سلامتی ہو۔تم نے پاک زندگی بسر کی تو اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے در آؤ۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۹) : جن کے عقائدِ صحیحہ اور اعمالِ صالحہ ہیں۔رنج و راحت۔عُسر و یُسر میں اﷲ تعالیٰ کے فرماں بردار رہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۸)