حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 507 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 507

ہم عطا کرتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۷) ۵۲۔  : اور نہ وہ عاجز ہیں۔مطلق عاجز کر دینا چونکہ نشانِ نبوت نہ تھا جیسے بارہا ذکر کیا۔رسالت مآب کے اثباتِ نبوّت میں قرآن نے یہ ناقص لفظ ترک کر کے آیت اور آیات اور برہان کا لفظ استعمال فرمایا اور خرقِ عادت کا لفظ چونکہ بالکل غیر صحیح تھا اس لئے اسے صاف ترک کر دیا۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل طبع دوم صفحہ۷۱) ۵۴۔  کہہ دو اے بندو میرے جنہوں نے زیادتی کی اپنی جان پر۔نہ آس توڑو اﷲ کی مہر سے بے شک اﷲ بخشتا ہے سب گناہ۔وہ جو ہے وہی ہے گناہ معاف کرنے والا۔مہربان۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۴۳) خدا تعالیٰ کے حضور پہنچنے کیلئے دو بازو ضروری ہیں۔۱۔ایمان ۲۔عملِ صالح : خطاکاری (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۷)