حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 501 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 501

کی کرتی ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۸۔۴۷۹ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۲۴۔   تمہید: دل تین طرح کے ہوتے ہیں۔۱۔سچّی بات معاً قبول کرنے والے۔۲۔مفید و بابرکت بات کا فوراً انکار کرنے والے۔۳۔اندر سے منکر بظاہر موافقت دکھا کر غیبت میں ہنسی اڑانے والے۔اس رکوع شریف میں (تیسرا رکوع) اوّل قسم کا ذکر ہے جن کو انشراحِ صدر حاصل ہوا۔: تین قسم ہے۔۱۔کتابِ الہٰیہ جس میں معروف و منکر کا ذکر ہوتا ہے۔۲۔ارشاداتِ نبویؐ۔جس سے راہ نمائی حاصل ہوتی ہے۔۳۔نورِ ایمان جس سے قوتِ ممیزہ حاصل ہوتی ہے۔مُتَشَابِھًا: ایک جیسی آیت ایک دوسرے کی مصدّق ہیں۔مخالف نہیں۔مَثَانِیَ: ایک ہی امر کو بار بار مختلف رنگوں میں بیان کرنے والی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۶) کِتٰبًا مُتَشَابِھًا یُصَدِّقُ بَعْضُہ‘ بَعْضًا: ایک جگہ حل نہ ہو تو دوسری جگہ کر دیتا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۹) ۲۸۔  : لوگوں کی بھلائی کے واسطے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۶) : ہر عمدہ بات(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۹ ستمبر ۱۹۱۳ء)