حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 502
۲۹۔ : دُکھوں سے بچیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۶) ۳۰۔ : جو صرف اﷲ کو اپنا معبود بناتا ہے۔وہی سُکھی رہتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۶) ۳۱۔ : موت تو بے شک تجھ پر آنے والی ہے لٰکِنَّ اِنَّالَہٗ لَحَافِظُوْنَ خدا تعالیٰ اس کتاب اور دینِ اسلام کا محافظ ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۶) ۳۳۔ تمہید:۔قرآن کریم کی تعلیم سے واضح ہے کہ دنیا میں دو قسم کے لوگ سب سے بڑھ کر بدکار ہیں۔خدا تعالیٰ ان کا بیان ذکر کرتا ہے۔ا۔وہ جو اﷲ پر افتراء کرے۔الہام۔وحی و خواب نہ ہو۔اور کہے کہ مجھے ہوا ہے یا جھوٹی حدیث آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کی طرف منسوب کرے۔قرآن شریف کی کسی آیت کے معنے سچائی کیلئے نہیں بلکہ اپنے مطلب کیلئے شرارت سے کچھ اور کرلے۔