حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 47
کو آگ سے خاص تعلق ہے۔آگ سے ایسے ایسے کام لے رہا ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔سورج کو بڑا عظیم الشان مرکز آگ کا یقین کر کے اس کی پرستش ہوتی ہے۔بلکہ عیسائی مذہب نے تو توریت کا عظیم الشان حکم سبت کا توڑ کر ’’ سن ڈے‘‘ بزرگ دن ما ناہے۔نیز اگر دیانند نے راست بازی اور تحقیق سے کہا ہے کہ آریہ ورتی شمال سے آئے تو کوئی تعجّب نہیں کہ یہ لوگ بھی انہیں یاجوج ماجوج کی شاخ ہوں۔لاکن اگر یہ ایران سے آئے ہوں تو پھر ذوالقرنین کے ملک سے ہیں جو یاجوج ماجوج کا مخالف تھا۔پھر میں کہتا ہوں۔اس قوم یاجوج ماجوج کے ثابت کرنے کے لئے ہمیں کہیں دور دراز جانے کی ضرور ت نہیں۔حقیقۃً ضرورت نہیں۔اس لئے کہ لنڈن میں ان دونوں قوموں کے مورثانِ اعظم کے اسٹیچو ( بُت)موجود ہیں۔غور کرو! اور سنو!اس تحقیق میں بحمد اﷲ نور الدّین اول انسان ہے جس نے اردو میں اس کو شائع کیا ہے۔افسوس ہمارے یہاں آجکل فوٹوگرافر نہیں۔و اِلاَّ ہم ان کی تصویر بڑی خوشی سے شائع کرتے۔اصل رسالہ میں یاجوج ماجوج کی تصویر بھی دی ہے۔اس تصویر سے ظاہر ہے کہ دو بڑے بڑے کندہ کئے ہوئے بُت گلڈہال کی دیوار کے دو زاویوں پر دھرے ہوئے ہیں۔یہ دنیا بھر کے مشہور و معروف دیو یاجوج ماجوج ہیں۔ان کا گلڈہال سے ایک ایسا خاص تعلق ہے کہ اس پر کچھ لکھنا ضروری معلوم ہوتا ہے۔اگلے زمانہ میں لارڈ میئر کی نمائش کے دن ان کو باہر لایا جاتا تھا۔کہتے ہیں کہ یہ بُت اس لئے بنائے گئے تھے کہ زمانہ قدیم کے یاجوج ماجوج اور کارینیس (CORENIOS)کی یادگار قائم رہیں۔جو اس جزیرہ (انگلستان) پر قدیم باشندوں سے جنگ کیا کرتے تھے۔ایک عرصہ بعد ان دو لڑنے والوں میں سے ایک کا نام بھول گیا تو دوسرے کے نام کو دو حصّوں میں تقسیم کر دیا گیا( تاکہ دونوں کی یادگار قائم رہے) پھر یہ بھی روایتاً یقین کیا گیا ہے کہ ہمارے شہر لنڈن کی بنیاد اسی حملہ آور یاجوج ماجوج نے ڈالی تھی۔اور اوّل ہی اوّل اس کا نام(TROYVACIAT) یعنی نیاٹرائے رکھا۔یہ شہر سن عیسوی سے ایک ہزار سال پیشتر انگلستان (کا) بڑا مشہور شہر ہوتا تھا۔دونوں بُت جو گلِڈہال کے ورانڈے میں رکھے ہیں۔ہر ایک ۱ ؍ ۲ ۱۴فٹ بلند ہے۔یاجوج جو بائیں پہلو کو ہے۔اس کے ہاتھ (میں) ایک لمبا عصا ہے۔جس کے ساتھ زنجیر سے ایک گولہ (کرّہ) بندھا ہوا ہے۔وہ گولہ میخوں سے پُر ہے۔یہ ایک اوزار تھا جس کو تاریخ وسطی میں صبح کا تارا بولتے تھے۔علاوہ ازیں یاجوج کی پشت پر ایک کمان اور ترکش ہے۔جو تیروں سے پُر ہے۔دائیں طرف دوسرا بُت ماجوج کا ہے جو ڈھال اور برچھی سے مسلح ہے۔اُس نے ایسا لباس پہنا ہوا ہے جو روسیوں کی مذہبی سوسائٹی کے لوگ پہنا کرتے تھے۔جن کے زمانہ میں یہ بُت بنائے گئے ( دیکھو صفحہ ۶۵۔۶۶۔۶۷۔۶۸) رسالہ گائیڈ ٹو دی گلڈہال لنڈن۔ایک کتاب مصنفہ ٹامس بارہم مطبوعہ ۱۷۵۰ئً میں