حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 46
تفسیر: جن حملہ آوروں کیلئے وہ دیوار روک تھی۔کچھ اور بلاد میں چلے گئے۔اور جگہوں میں ریاستیں اور سلطنتیں قائم کر لیں۔آخر عجیب عجیب راستوں سے بعد ہزار سال ہجری وہ قومیں پھر اس ملک پر چڑھنے کے لئے آہستہ آہستہ متوجہ ہوئیں۔جس کی طرف اُن کے پہلے مُورث متوجّہ تھے اور اسی طرح کتبِ مقدسہ کی سچائی ظاہر ہوئی۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۷۰) : ریزہ ریزہ۔چنانچہ اس زمانہ میں وہ دیواریں کسی کام کی نہ رہیں۔جنگی حملوں اور ان سے حفاظت کا طرز و طریق بھی بدل گیا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل،۵؍مئی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۲) (ذوالقرنین نے یا جوج ماجوج کو) آہنی دیوار سے سمندر کے بیچ میں قید کر دیا۔یہ ایسا سیاہ جھوٹ ہے… جس میں حق و حقیقت اور روحانی تعلیم کا نام و نشان نہیں۔ذوالقرنین کی حقیقت تو ہم نے… لکھ دی ہے… ہاں یاجوج ماجوج اور دیوار کا تذکرہ ضروری ہے۔سو سنو۔مقدمہ تاریخ ابنِ خلدون میں جہاں اقلیم چہارم کا حال لکھا ہے۔وہاں لکھا ہے کہ اس اقلیم کا دسواں حصّہ جبل قوقایاتک ہے اور اسی پہاڑ کو جبل یا جوج ماجوج کہتے ہیں۔آخر کہا ہے کہ یہ تمام ترکوں کی شاخیں ہیں۔صفحہ نمبر ۶۰ ابن خلدون پھر اقلیم خامس میں لکھا ہے کہ اس کانواں جزو ابن ارض یاجوج ماجوج ہے اور اسی اقلیم کے جزو عاشرمیں کہا ہے اور اس کے جزو عاشرمیں ارض یا جوج ہے۔صفحہ ۶۵۔پھر اقلیم ششم کا بیان کرتے ہوئے صفحہ ۶۷ میں لکھا ہے اور اسی اقلیم کی دسویں جزو میںبلادِ ماجوج ہے۔پھر اقلیم ہفتم کے بیان میں کہا ہے کہ جبل قوقایا یہاں بھی ہے اور اس کے مشرق میں تمام ارضِ یاجوج ہے۔اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ یاجوج بڑی بڑی شمالی بلاد میں پھیلی ہوئی قوم ہے۔بائیبل کی کتاب حزقیل کے باب ۳۸ میں ہے۔اور میں ماجوج اور ان پر جو جزیروں میں بے پرواہی سے سکونت کرتے ہیں۔ایک آگ بھیجوں گا اور وَے جانیں گے کہ میں خداوند ہوں‘‘ اور اسی باب میں ہے ’’ تو جوج کے مقابل جو ماجوج کی سر زمین کا ہے اور روس۔مسک۔توبال کا سردار ہے ‘‘ تمام ہمارے جغرافیوں میں جو عربی میں ہیں۔اور جرمن فرانس وغیرہ میں طبع ہوئے۔اورہیئت کی کتابوں میں جیسے چغمینیؔ اور اس کی شروح ہیں اور تمام بڑی لغت اور طبّ کے علمی حصّہ کی کتابوں میں اس قوم کا ذکر ملتا ہے اور یہاں ہمیں کتابوں کے دکھانے کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ یہ یاجوج ماجوج کا لفظ اجؔ سے نکلا ہے اور اسی سے اَگ پنجابی میں اور آگ اردو میں بولا جاتا ہے۔اور یہ تمام قومیں جوشیلی آگ کی طرح اور رنگت میں آگ سے تیز ہیں۔اگنی ہوتر اور آگ میں اعلیٰ اعلیٰ چیزیں مشک۔دودھ۔شہد ڈالتے ہیں اور اس وقت تمام یوروپ