حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 486 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 486

وانصاف پر قائم رہو۔تمہاری ہی فتح ہو گی۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۸ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) اِلَّا: افسوس مفسرّین پر جنہوں نے حضرت داؤدؑ کے بارے میں قصّے لکھے۔حالانکہ اﷲ فرماتا ہے۔انبیاء تو کجا مومن بھی دوسرے کے حق پر حملہ نہیں کرتے۔: یعنی ضرور مملکت میں کچھ نقص ہے جو دشمن کو جرأت ہوئی۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۸ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۲۷۔  : جو خلیفہ بناتا ہے۔اﷲ ہی بناتا ہے۔حتّٰی کہ باپ دادا کا خلیفہ جو اس کی اولاد ہے وہ بھی اﷲ چاہے تو بنائے ورنہ موت وغیرہ سے نہ بن سکے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۸ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۲۸،۲۹۔   ’’… کہ حضرت داؤدؑ کے دشمن ان کے قلعہ پر کود پڑے تھے۔اور ان کے سامنے جھوٹا عذر یہ کر دیا تھا۔