حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 478
یعنی لَآ (انبیاء:۸۸) کہنے والے۔’’تیرنے والوں سے بھی‘‘ معنے کئے گئے ہیںمگر میں ان معنوں کی جرأت نہیں کر سکتا۔کیونکہ دوسرے موقع پر اس کی تصریح میں فرما دیاکہ لَآ پڑھتے تھے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۳) ۱۴۷۔ یَقْطِیْنٍ: ایسے درخت کو کہتے ہیں جس کا پھل بڑا ہو اور بیل سُست۔پیٹھا۔کدّو۔تربوز سب کو یقطین کہتے ہیں۔دریا کے کناروں پر ایسی بیلیں لوگ لگا دیتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۳) ۱۴۸۔ : بلکہ زیادہ۔بہر حال لاکھ سے کم نہ تھے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۳) ۱۵۱۔ : بہت سے کم عقل لوگ ابتداء خلق پر اٹکل بازی سے بحث کرتے رہتے ہیں۔اﷲ نے فرما دیا کہ اس قسم کے مباحث ٹھیک نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۳) ۱۵۵۔ : اس پر قف ہے۔کہ آدمی خوب تَامُّل کرے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۳)