حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 469 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 469

: شروقِ نور کے حصول کا نام ہے۔تمام نوروں کا سر چشمہ وہی رب ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ۲۱۲) ۷ تا ۱۱۔    ہم ہی نے خوشنما بنایا اس والے آسمان کو کو اکب کی زینت سے اور محفوظ کر دیا ہم نے اُسے ہر ایک خدا سے دور یا ہلاک ہونے والے متکبّر ضدّی سے۔مَلَأ اَعْلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے اور ہر جانب سے دھکیلے جاتے ہیں۔دھتکارے جاتے اور ان کیلئے دائمی دُکھ دینے والا عذاب ہے۔ہاں اگر کوئی جھٹی مارے تو اس کے پیچھے لگتے ہیں شہابِ ثاقب۔میٹی ارز۔الکایات۔(نور الدّین طبع سوم صفحہ۲۰۰) : ایک مخلوق ہے جو ناپاک اور مخلوق سے دور رہتی ہے۔عرب اسے کاہن کہتے ہیں۔شانہ بین بھی انہی میں داخل ہیں۔وہ انبیاء کی اتباع نہیں کرتے اور غیب کی باتوں کی ٹوہ میں لگے رہتے ہیں۔: جبرائیل اور اس کے قرب والے ملائکہ تک ان کی رسائی نہیں۔مگر وہ زمین کے ملائکہ یا ادھر اُدھر سے کچھ اڑا لیتے ہیں۔کچھ جھوٹ ملا دیتے ہیں۔:چمکتا ہوا شعلہ پڑتا ہے اور وہ جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ۲۱۲) : جنابِ الہٰی کا الہام اولاً جن کو پہنچتا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۷ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء)