حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 468 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 468

سُوْرَۃُ  مَکِّیَّۃٌ  ۲ تا ۵۔  : اگر بڑے لائق لوگوں کی صفیں عمدہ صف باندھ کرکسی عظیم الشّان مذہب کی تحقیق میں بیٹھیں۔: وہ مجلس اتنی بڑی ہو کہ پولیس کا انتظام کرنا پڑے۔: پھر اس میں بڑے بڑے لیکچرار اپنے اپنے مضمون پڑھیں۔: توخلاصہ یہی نکلے گا۔کہ اﷲ ایک ہے۔واقعہ میں مخلوق پرست کے پاس کوئی دلیل نہیں ہوتی! ایک بُت پرست رئیس سے میری گفتگو ہوئی۔اس نے کہا۔قدیم مذہب اچھا ہوتا ہے۔میں نے کہا فرمایئے۔رام چندرکس کی پرستش کرتے تھے۔آخر چلتے چلتے وہ اس بات پر پہنچ گیا۔کہ ایک خدا کی! عیسائیوں سے بھی یہی سوال کیا ہے۔کہ کنواری کا بیٹا جب دنیا میں نہیں آیا تھا تو کس کی پرستش لوگ کرتے تھے۔تو ان کو ماننا پڑا ہے۔اس واحد معبود حقیقی کی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ۲۱۲) : صفیں باندھ لی جائیں۔لیکچرار لیکچر دیں۔پولیس کا انتظام بھی ہو تو یہ ثابت ہو گا کہ اﷲ ایک ہے۔اس کا نمونہ جلسہ اعظم مذاہب میں ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۷ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۶۔