حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 457
مَآ: قریب زمانہ یعنی ان کے باپ دادا میں نبی نہیں آیا۔چونکہ یہ لوگ غافل ہو گئے۔اور خدا تعالیٰ کو بھُول کر بُت پرستی میں محو ہو گئے۔اس لئے ضروری تھا کہ ان میں کوئی نبی آوے اس زمانہ میں بھی امراء۔علماء۔فقراء۔تینوں مصلحانِ قوم کی حالت ایسی تھی تو خدا کافر ستادہ آیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍اکتوبر ۱۹۱۰ء) ۸۔ ثابت ہو چکی ہے بات ان بہتوں پر سو وَے نہ مانیں گے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۶۱) ۹۔ : نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کی قید میں جب کفّار آئے تو یہی حالت تھی اور اس طرح ظاہری طور پر بھی یہ بات پوری ہوئی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۰) ۱۰۔ : آگے بڑھ نہیں سکتے کہ اسلام لائیں۔پیچھے ہٹ نہیں سکتے کہ عذاب سے بچ جاویں اور یہ اس لئے کہ ان کے نزدیک ڈرانا نہ ڈرانا برابر یکساں ہے اور وہ ایمان نہیں لاتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۰) ۱۴۔