حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 434 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 434

: وہ مٹھبھیڑ کھُلا کھُلا فیصلہ کرنے والی ہو گی۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍ اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۷) ۳۰۔ اور کہتے ہیں کب ہے یہ وعدہ اگر تم سچّے ہو۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۳۱) : اس سے ثابت ہوا کہ مکّہ والےکی پیشگوئی کو سمجھ گئے جبھی پوچھا کہ ایسا کب ہو گا؟ ایک اور مقام پر بھی اس کا ذکر ہے۔(یٰس:۴۹) کے جواب میں فرمایا۔(النمل:۷۳) یعنی مَیں جب یہاں سے چلا جاؤں گا تو وہ واقعہ میرا ردیف ہو گا یعنی میرے بعد آئے گا۔(السجدہ:۲۹) یہاں وعدے کی بجائے فتح کا لفظ صریح ہے۔اسکے جواب میں فرمایا(السجدہ:۳۰)( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍ اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ۲۰۷) ۳۱۔ مِیْعَادُ: میرے بعد ہو گا اور ایک سال بعد۔یوم سے مراد الہامی زباب میں سال بھی ہوتا ہے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍ اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ۲۰۷) لَکُمْ: ایک سال پھر۔ کی بات پوری ہوئی۔جنگ بدر۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۶ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) تُو کہہ تمہارے واسطے ایک سال کی میعاد ہے اس سے ایک ساعت ادھر اُدھر نہ کر سکو گے۔’’یوم‘‘ کا لفظ اگر بدوںصبح ؔاور مساؔ کے ہو تو نبوّت میں ایک برس کا بھی ہوتا ہے(اندرونہ بیبل صفحہ ۵۹،۱۳۳۔)