حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 38 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 38

: ہم نے زور دیا اس کو خاص زمین میں اور دیا ہم نے اس کو ہر طرح کا سامان اور وہ تابع ہوا ایک سامان کا۔…اسکندر کا نام تمام قرآن میں نہیں…سورۃ کہف میں جس بادشاہ کا ذکر ہے اس کی قرآن نے تعریف کی ہے۔اور رومی سکندر ایک بُت پرست کافر تھا جو شراب خوری میں ہلاک ہوا۔قرآن کہیں شُہْدوں کی تعریف کرتا ہے؟…ذوؔ کے معنے صاحبؔ یا والاؔ کے ہیں۔اور قرنین تثنیہ ہے قرن کا۔قرن کے معنے سینگ۔قرنین کے معنے دو سینگ۔ذوالقرنین کے معنے دو سینگ والا۔ذوالقرنین کے معنی سکندر ہرگز نہیں ادنیٰ عربی دان سے یہ معنے پوچھ لو۔(فصل الخطاب طبع دوم حصّہ اوّل صفحہ ۱۷۱) ۸۶۔۸۷۔۔  ۔: منازل الارض۔پڑاؤ۔میلوں کے نشان کے مطابق چلا۔: بحیرہ کیسپین میں مشہور دلد لیں ہیں۔: اس ملک کے لحاظ سے سورج کے ڈوبنے کی وہ جگہ تھی۔جیسے لکھنٔووغیرہ کے علاقہ کو ممالک مغربی و شمالی اس واسطے کہتے ہیں کہ جب یہ نام رکھا گیا۔اس وقت یہ صوبہ علاقہ انگریزی کے مغرب و شمال میں تھا۔اس کے یہ معنے نہیں کہ سارے جہان کا مغرب و شمال وہی ہے۔: اس نے ایسا پایا۔بشری آنکھ سے اُسے ایسا نظر آیا نہ کہ فی الحقیقت ایسا تھا۔: وہی جو مید و فارس کی سلطنتوں کا مورث اعلیٰ تھا۔اس جگہ مخاطب ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل، ۵؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۲) ۹۱۔۔