حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 384 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 384

یاد رکھو۔یہی ایک راحت بخش قانون ہے۔جو سچائی کا معیار رہا اور رہے گا۔اور یہی تسلّی دِہ معجزہ ہے جس کی بھلائی اور بُرائی کو عام نظر کا آدمی بھی امتیاز کر سکتا ہے۔ہاں فتح مندی اور کامیابی کا تاج لینے کے واسطے۔استقامت۔حسن ظن۔وفاداری۔راستی اور کوشش شرط ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۱۷) ۲۰۔  : یہ جنت الماوٰی تو ان کے واسطے مہمانی ہے۔ورنہ انعامات تو اس کے علاوہ ہوں گے۔جیسے رضوان اﷲ تعالیٰ۔(بدر ۱۴؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۳) ۲۲۔  : دنیا میں اس لئے عذاب آتے ہیں تا لوگ ان بداعمالیوں سے باز آویں جن میں وہ گرفتار ہیں دوسرے مقام پر (انعام:۴۳) فرمایا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۵؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۲) ۲۳۔  : انبیاء اور ان کے نشانوں کے منکر اور ان سے اعراض کرنے والے سب سے بڑے ظالم ہیں اور خدا تعالیٰ ایسے قطع تعلق کرنے والوں کو ضرور سزادے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۵؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۲)