حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 379 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 379

۵۔بی اے ۶۔ایم اے۔ایک دفعہ ایک شخص نے اعتراض کیا کہ خدا تعالیٰ زمین و آسمان کو ایک دن میں نہیں بنا سکتاتھا چھ یوم کیوں لگا دیئے۔مکّی کا ایک کھیت سامنے تھا۔میں نے اس کی طرف اشارہ کر کے پوچھا کہ یہ کتنے عرصہ میں پکے گا۔وہ شرمندہ ہو گیا۔اﷲ تعالیٰ کی صفات کا مقتضا ہے کہ ہر ایک شئے بتدریج نشو و نما اور ترقی پائے۔: اﷲ تعالیٰ اپنے تخت پر ٹھیک ٹھاک حکمران ہے۔(بدر ۷؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۳) ۶۔  : کل احکام اوپر سے آتے ہیں۔ہم آنکھیں رکھتے ہیں۔مگر آسمانی روشنی کے سوائے کچھ دیکھ نہیں سکتے اگر اوپر سے بارش نہ آئے تو کنویں بھی خشک ہو جاتے ہیں۔(بدر ۷؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۳) ۷۔ : گزشتہ اور آئندہ لوگ۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۴ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۱۰۔