حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 380
: اپنا پاک کلام اس میں پہنچاتا ہے۔ہزاربر س کے بعد ایسا انسان ضرور ہوتا ہے جسے اﷲ اپنے کلام سے ممتاز فرماتا ہے۔: سمع کو اس لئے مقدّم فرمایا۔کہ خدائی معاملات میں سب سے پہلے کان ہی کام کرتے ہیں۔کیونکہ ۱۸ برس تک تو عمومًا غفلت میں گزرتے ہیں۔پھر کانوں میں خدائی آواز پڑتی ہے اور وہ متنبّہ ہوتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۵؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۲) رُوْح: قرآن شریف میں روحؔ کا لفظ جانؔ کے واسطے کہیں استعمال نہیںہوا بلکہ روحؔ کے معنے کلامِ الہٰی میں ہر جگہ وحی الہٰی لئے گئے ہیں۔مثال (الشورٰی:۵۳) (بدر ۷؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۳) ۱۱۔ اضلال کے معنے ابطال اور اہلاک کے ہیں۔جیسے قرآن مجید کی اس آیت کریمہ سے ظاہر ہے۔…اور وہ کہتے ہیں کیا جب ہم زمین میں نابود ہو جاویں گے۔کیا ہمیں نئی پیدائش ملے گی۔(نورالدین طبع ثالث صفحہ۷۷) ۱۲۔ : تمہاری روح کو قبض کرتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۵؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۲) ۱۳۔