حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 373
ان میں سے ہے پھر آپؐ سو رہے اور ہنس کر اُٹھے تو اس بی بی کے سبب دریافت کرنے پر وہی بات فرمائی اور اس عورت نے وہی پہلی دعا چاہی۔تو آپؐ نے فرمایا کہ تو پہلے لوگوں سے ہے۔آنحضرت نے اسی وقت فرمایا تھا کہ تو ان میں سے ہو گی۔جو پہلے جہاز پر سوار ہو کر جائیں گے۔(بدر ۳۱؍اگست ۱۹۰۵ء صفحہ۶) ۳۳۔ : بدعہد (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۵؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۱) : منکر (بدر ۳۱؍اگست ۱۹۰۵ء صفحہ۶) ۳۴۔ : سمجھاتا ہے۔کہ یہ تمام نعمتیں تقوٰی سے مِل سکتی ہیں۔: ایک غُرور مصدر ہے۔اس کے معنے ہیں۔تکبّر۔یہ غَرور ہے اس کے معنے دھوکہ دینے والا۔یہ شیطان کا نام ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۵؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۱) ۳۵۔