حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 369
: اپنی گالیں مت پھُلا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۵؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۱) ۲۰۔ اور اپنی چال میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز دھیمی کر ( کڑک کر مت بول) کیونکہ بُری سے بُری آواز گدھے کی آواز ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۶۴) : اپنے تمام اقوال۔افعال۔خیالات میں میانہ روی اختیار کر لو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۵؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۱) ۲۱۔ کیا تم نہیں دیکھتے اﷲ تعالیٰ نے مفت تمہاری خدمت میں لگا دیا جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۱۰) : مفت میں تمہارے کام میں لگا دیا ہے۔سورج روشنی دیتا ہے۔پھل پکاتا ہے بادل پانی لاتا ہے۔زمین کھانے کی چیزیں اگاتی ہے۔سب چیزیں انسان کے فائدہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔(بدر ۳۱؍اگست ۱۹۰۵ء صفحہ۶) انسان اس شخص کی فرماں برداری کرتا ہے جو محسن ہو۔حاکم مسلّط ہو۔اﷲ جلّشانہٗ اس فطرت کے لحاظ سے انسان کو سمجھاتا ہے۔: حسن و تناسب و صحت اعضاء اس میں شامل ہے۔: اس میں عقل و تمیز۔قابلیت۔لیاقت۔علم۔ولایت۔نبوّت شامل ہے۔