حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 355 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 355

۲۸۔  : جب کچھ نہ تھے تو بنایا۔تو اب جب کچھ ہو چکے۔پھر بنانا اس ذات پر آسان ہے۔جس نے ’’ جب کچھ نہ تھے‘‘ تو تمہیں بنا لیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۸) ۲۹۔   : تم اپنے غلاموں کو اپنے ساتھ برابر کا شریک نہیں قرار دیتے اور نہ تم ان سے اب ڈرتے ہو جیسے اپنے غیروں سے۔تو اﷲ کے کاموں میں مخلوق برابر کیونکر ہو سکتی ہے۔: اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کو کئی طرح پر توحید سکھاتا ہے۔بعض وقت اسکی تدابیر کو مفید و بابرکت نہیں ہونے دیتا۔اور جس راستہ سے اس کو رزق ملتا ہے۔اسے بند کر دیتا ہے تا وہ سمجھ لے۔کہ یہ تمام آمد خدا کے فضل سے ہے۔کسی کی لیاقت قابلیت یا کسی کی امداد کا نتیجہ نہیں یہ نکتہ حضرت صاحب نے مجھے بتایا تھا’’ مومن کو چاہیئے کہ ایسے موقعوں میں اﷲ کی حکمتوں پر ایمان لائے اور گھبرائے نہیں۔(ضمیمہ اخباربدر قادیان ۱۸؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۸) ۳۱۔