حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 354 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 354

عرب کی عورتیں بڑی آزاد ہوتی ہیں اور وہ اپنے حقوق کے طلب کرنے میں بڑی ہوشیار ہوتی ہیں۔(البدر یکم مئی ۱۹۱۳ء کلام امیر صفحہ ۱) : کسی نے ایک بزرگ سے کہا کہ شطر نج بھی ایک عجیب کھیل ہے کہ ہر آدمی نئی کھیل کھیلتا ہے۔آپ نے فرمایا۔اس سے بڑھ کر عجیب انسان کا چہرہ ہے۔اتنی سی جگہ ہے اور آدم سے لے کر ایندم تک مختلف۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۸) : ہزاروں قسم کے موذی جَرم اس بجلی کی چمک سے مرتے ہیں اور کئی قسم کے فاسد مواد تباہ ہوتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۸) ۲۵،۲۶۔    اور اس کے نشانوں سے ہے کہ بیم و امید کی خاطر تمہیں بجلی دکھاتا ہے اور بادل سے پانی اتارتا ہے۔پھر اس سے زمین کو مر جانے کے پیچھے زندہ کرتا ہے۔یقینا اس میں عقلمندوں کیلئے نشانیاں ہیں۔اور اس کے نشانوں سے ہے کہ آسمان اور زمین اس کے امر سے قائم ہیں۔پھر جب تم کو ایک ہی پکار سے پکارے گا۔اچانک تم زمین سے نکل پڑو گے۔(تصدیق براہین احمدیہ ۱۵۰۔۱۵۱)