حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 345
اَ: یہ ورلی زندگی : جس چیز میں شغل رکھنے سے انسان اﷲ سے راست بازوں سے غافل ہو جاوے۔: بے حقیقت بات۔جس کی تہہ میں کوئی سچائی اور پاک نتیجہ نفع رساں بات نہ ہو۔صوفیاء نے لکھا ہے۔آدمی کو چاہیئے کہ ہر شام کو سونے کے وقت اپنے نفس کا محاسبہ کرے کہ میں نے جو کام کئے وہ لہو و لعب تو نہ تھے۔اَ: حقیقی زندگی۔حیات طیّبہ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۷) ۶۶،۶۷۔ : جب انسان اپنے منصوبوں سے عاجز آ جاتا ہے۔تو پھر ہار کر اﷲ سے دعا مانگتا ہے۔عرب میں جَلْ دیوتا کوئی نہیں۔البتہ ہندوستان مَچھ کَچھ اوتارہیں۔اس لئے عرب کشتیوں پر سوار ہو کر صرف اﷲ ہی کو یاد کرتے ہیں۔مسلمان بھی ان ہندؤوں کے اثر سے متأثر ہو گئے۔یہ ملاح جب کشتی چلاتے ہیں تو خضر کا نام لیتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۷) ۷۰۔ : سچّا اضطراب۔سچّی خواہش۔سچّی کوشش۔دعا۔حق سمجھنے کے