حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 335 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 335

۲۸۔  : مجوسی۔یہودی۔عیسائی۔مسلمان سب ابراہیمؑ کو مقدّس و راست باز سمجھتے ہیں۔ابراہیم کے معنے ایمانداروں۔مقدّسوں کا باپ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۶) ۳۴۔   انسان کو جب اپنے کسی پیارے کا پیام آتا ہے یا اس کی طرف سے کوئی آدمی۔تو بہت خوش ہوتا ہے۔بو علیؒ سینا کا ذکر ہے کہ ایک مریض کے مرض کا حال معلوم نہ ہو سکا۔اس لئے اس نے کہا کہ مختلف شہروں کا نام لو۔جب ایک شہر کا نام لیا تو اس کے چہرہ کی حالت تبدیل ہوئی۔پھر اس شہر کے محلّوں کا نام لینے کیلئے کہا۔جب ایک محلہ کا نام آیا تو اس کے چہرہ پر غیر معمولی اثر نظر آیا۔پھر ایک گھر کے آدمیوں کا نام لینا شروع کیا تو اس کی نبض کی حالت متغیّر ہو گئی۔اور وہ سمجھ گیا کہ فلاں عورت اس کی محبوبہ ہے۔اس کے ساتھ شادی کیلئے ہدایت کی۔تو وہ اچھا ہو گیا۔انبیاء کا معاملہ ہی جُدا ہے۔ان کا جنابِ احدّیت سے خاص تعلق ہوتا ہے۔: بعض معنے کرتے ہیں کہ ان کو بُرا کہا۔یہ غلط ہے۔اصل بات یہ ہے کہ حضرت لوطؑ نے ان کو مہمان جان کر گھر آنے کیلئے اصرار کیا۔انہوں نے انکار کیا تو ان کو بُرا لگا۔کہ کیوں مہمانی قبول نہیں کرتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۶)