حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 334
۲۴۔ : اس رحمت سے جس سے انبیاء۔صالحین۔اولیاء۔مومنین متمتع ہوتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۶) ۲۶۔ : یعنی تمہاری بُت پرستی کی جڑھ یہ ہے کہ باہم دوستانہ کے لحاظ سے خدا کے احکام کی پرواہ نہیں کرتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۶) ۲۷۔ : اﷲ تعالیٰ کیلئے مومن کو بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔بعض اوقات عقائد و رسومات کو۔بعض اوقات مکان کو۔خوراک کو۔بعض اوقات احباب کو۔اقرباء کو۔بعض اوقات وطن کو۔غرض تمام ایسی چیزیں جو ظلمات سے نور کی طرف جانے یا آئندہ ترقیات میں مانع ہوں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۶)