حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 333
: کچھ اور بوجھ اضلال کا نہ کہ کفّارہ کا۔جیسا کہ(العنکبوت:۱۳) میں بتایا۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۲۷۲ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۱۵۔ : یہ ایک لمبی بحث ہے کہ ۹۵۰ برس عمر کسی انسان کی ہو سکتی ہے یا نہیں۔ایسے معترضوں کے ذوق پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ حضرت نوحؑ کی شریعت ۹۵۰ برس تک رہی میرے نزدیک تو اس میں کوئی استبعاد نہیں۔جب قرآن مجید میں آ گیا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۶) ۱۸۔ : جھوٹ بنا لیتے ہو۔: یہ ایمان پیدا ہو تو انسان بہت سے گناہوں سے بچ جائے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۶)