حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 325
الگ کریں۔اڑھائی سو آدمی نے کہا۔ہم تو قارون کے ساتھ رہیں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۴) ۸۲۔ : ایک زلزلہ آیا۔زمین پھٹی اور قارون ہلاک ہوا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۴) ۸۴۔ قران کریم کے عجائبات میں سے ایک بات یہ ہے کہ ابتداء خلق کا کوئی وقت نہیں بتایا۔کیونکہ خالقِ کون و مکاں کی ذات کی ابدیّت و ازلیّت کے سامنے سنکھ در سنکھ کوآپس میں ضرب دیتے چلے جائیں تو بھی کچھ حقیقت نہیں رکھتی۔پھر جب سے تاریخ قوموں کا ذکر کرتی ہے۔یہ بات کہیں سے نہ ملے گی کہ راست بازوں کی جماعت ہلاک ہوئی۔بلکہ یہی دیکھتے ہیںکہ ان کے مخالف تباہ و برباد ہوتے رہے آج نمرود۔فرعون وغیرہ کی اولادکا پتہ لگانا مشکل ہے۔مگر حضرت ابراہیمؑ کی اولاد دنیا کے تمام حصّوں میں پائی جاتی ہے۔اور حکمران ہے۔امام حسینؓ کے دشمن یزید کی اولاد کا پتہ اسلامی ممالک میں نہیں ملتا مگر امام حسینؓ سے تعلق رکھنے والے۔انکی تعظیم کرنے والے موجود ہیں۔: یہ پچھلا گھر ہزارہا برس کے بعد۔یا مر کر۔: جب حضرت نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلّم فوت ہوئے تو کسی نے حضرت ابوبکرؓ کے والد کو خبر پہنچائی کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم فوت ہو گئے۔اس نے