حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 323
: قائلینِ تناسخ کہتے ہیں۔کہ یہ برتری گزشتہ عملوںکا نتیجہ ہے۔اس کا ردّ ہے۔خود انسان کے وجود میں ایک عضو آنکھ ہے۔ایک ایڑی ہے۔اور دونوں برابر نہیں۔اگر ایسا ہوتا تو بہت نقصان تھا۔: بعض صفات میں شریک گردانتے ہیں۔بعض تصرّف میں۔بعض غیر اﷲ کو سجدہ کر لیتے ہیں۔یہ سب شرک ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۴) ۷۴۔ : نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم جب نیند سے اٹھتے تو دعا مانگتے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانِیْ بَعْدَمَا اَمَاتَنِیْ بلکہ کروٹ بدلنے میں بھی شکریہ ادا کرتے اور لَآ اِلٰہَ اِلّٰا اللّٰہُ وَحْدَہٗ پڑھتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۴) ۷۷۔ دولتمندی پر ناز و تکبّر کرنے والے خدا کے راستبازوں کا ساتھ نہیں دیتے۔اس رکوع میں ایک ایسے دولتمند کا ذکر ہے۔: جمع مفتح۔یعنی اس کے خزانے اور اسباب۔: اکڑ باز نہ ہو جا۔: بعض آدمی ذرا تدبیر میں کامیاب ہو جاویں یا ایک دو خواب سچّے