حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 319 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 319

کیا تُو نے خود لکھوالیں۔ہرگز نہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۲ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۴۷۔  : یہ رحمت ہے تیرے رب کی کہ تجھ کو غارِ حرا میں نِدا دی تاکہ تو اپنی قوم کو ڈرائے آنیوالے عذاب سے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۳) ۴۹۔   : یعنی موسٰیؑ والے اعجاز کیوں نہیں دکھاتا۔اکثر لوگوں نے اس طرح ٹھوکر کھائی ہے۔مسیح موعودؑ کو کہتے ہیں کہ مسیح ہے تو مسیح والے معجز ے کیوں نہیں دکھاتا۔اس کا جواب فرماتا ہے کیا موسٰیؑ کے وہ نشانات دیکھ کر انکار کرنے والوں نے انکار نہیں کیا؟ پس منکروں کیلئے تو پھر بھی جائے انکار ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۳) ۵۰۔  : یعنی تورات کی پیشگوئی نہیں مانتے تو پھر اور کتاب لے آؤ۔اس