حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 303 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 303

۸۶۔ : ان پر فرد جرم لگ جائے گا۔: شرک کیا ۲۔امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو چھوڑ دیا۔اور معروف و منکر کو نہ سمجھا۔: دوسرے مقام پر یہ بھی فرمایا ہے۔کہ مجرم کچھ عذر کریں گے۔چونکہ حالات مختلف ہیں۔اس لئے مختلف حالتوں کا ذکر کیا۔بعض مجرم سزا دیکھ کر بولنے کی طاقت نہیںپاتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۱) ۸۷۔  : جس طرح ایک وقت رات ہوتی ہے اور دوسرے وقت دن۔اسی طرح ایک وقت قوموں پر آتا ہے۔کہ سب چُپ چاپ ہو تے ہیں۔مگر دوسرے وقت مذہبی چھیڑ چھاڑ شروع ہو جاتی ہے۔اور آفتابِ صداقت ( نبی) کے طلوع سے نیک و بد نشیب و فراز کی تمیز ہو جاتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۱۔۱۹۲) ۸۹۔  : اس میں پیشگوئی ہے کہ یہ قیصر و کسرٰی کی سلطنتیں ایسی اڑیں گی جیسے بادل کو ہوا اڑا دیتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۲)