حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 293 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 293

   : سرکاری معاملہ جو ہر سہ ماہی یا ششماہی کے بعد آتا اسے طرفؔکہتے ہیں۔۲۔بادشاہوں کو کسی بات کا خیال لگا ہو۔اس خیال کے متعلق جواب آوے۔تو اسے طرفؔ کہتے ہیں۔۳۔عربی زبان میں یمن سے جو قاصد آوے اسے طرفؔ کہتے ہیں کیونکہ وہ عرب سے ایک طرف پر ہے۔پس معنے ہوئے کہ قبل اس کے کہ یمن کے لوگ آئیں۔یا آپ کو جن کے آنے کا خیال ہے وہ آئیں یا قبل اس کے کہ آپ کا مالیہ وصول ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۱؍۲۸؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۰) ۴۲۔  : اس تخت کو ایسا بناؤ کہ اسے اپنا تخت ناپسند ہو جاوے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۱؍۲۸؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۰) ۴۳۔  : یہ اس کی دانشمندی کی دلیل ہے کہ دھوکہ نہیں ہوا۔کہہ دیا۔گویا کہ ایسا ہی ہے حالانکہ انہوں نے تک نوبت پہنچا دی تھی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۱؍۲۸؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۰) ۴۵۔