حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 274
۲۲۰۔ : مسلمانوں کے گھروں میں جاتا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۰) ۲۲۵۔ :۔وہ تُک بند جو بہادری۔مروّت۔تواضع۔رحم کی تعریفیں کرتے ہیں۔مگر خود اپنے اندر وہ باتیں پیدا نہیں کرتے۔اور جس کی مذمّت کرتے ہیں۔اس سے خود بچتے نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۸) ۲۲۸۔ : اس وقت ہم پر یہ ظلم ہو رہا ہے۔کہ اﷲ پر اس کے رسولِ پاک پر۔اس کی مطہّر بیبیوں پر خطرناک حملے ہوتے ہیں۔اوّل عیسائیوں کی طرف سے۔پھر برہموں کی طرف سے۔پھر آریوں کی طرف سے۔ان کی تردید کی جاوے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۸) :۔ان ظالموں کو پتہ لگ جائے گا کہ کیسی گردش ان پر آنے والی ہے۔(تصدیق براہینِ احمدیہ صفحہ۲۷)