حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 267 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 267

اگر ضرر پہنچا سکتے ہیں تو سب سے پہلے پہنچائیں گے۔مگر ایسا ہرگز نہ ہوا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۷) ۷۹ تا ۸۲۔  وہی رب جس نے مجھے پیدا کیا اور وہی میرا رہنما۔اور مجھے منزلِ مقصود تک پہنچانے والا۔وہی جو مجھے کھانا دیتا ہے اور پانی پلاتا ہے۔اور جب کبھی اپنی غلطی سے بیمار ہوتا ہوں تو فضل سے شفاء بخشتا ہے۔وہی جو مجھے مارے اور پھر جِلا دے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۹۱) : جب ہم ایک انسان کی رضامندی کی راہ دریافت نہیں کر سکتے۔تو اس وراء الوراء ذات کی راہ سوا کسی کے بتانے کے کس طرح معلوم کر سکتے ہیں۔: ایک عجیب نکتہ یہ ہے۔کہ مرض کو اپنی طرف منسوب کیا ہے یُمَرِّضَُنِیْ نہیں فرمایا۔کیونکہ دُکھ خدا کی طرف سے کبھی نہیں آتا۔جب تک انسان کوئی کمزوری نہ کما لے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۷) ۸۳ تا ۸۷۔   وہی جس پر مجھے امید ہے۔کہ بُرے اعمال کی سزا اور نیک اعمال کی جزا کے وقت مجھے معافی دے گا۔اے میرے رب مجھے سمجھ عطا کر اور بھلے لوگوں کے ساتھ رکھ۔اور مجھے اپنی