حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 268
انعام والی جنّت کا وارث کر اور میرے باپ پر عفو کر۔وہ تو بھُولا اور بہک گیا۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۷۱) : وہ مضبوط راہ جس کی خلاف ورزی پھر نہ ہو سکے۔برہموازم والے اپنے لئے ایک بات اختیار کرتے ہیں۔تجربہ سے مفید ثابت نہیں ہوتی۔تو وہ چھوڑ دیتے ہیں۔خدا کی باتیں ایسی نہیں ہوتیں۔: بڑے بڑے علوم پھیلیں گے۔ترقیاں ہوں گی۔الہٰی میری زبان ایسی پختہ ہو کہ اس کے خلاف کبھی کچھ ثابت نہ ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۷) ۸۸ تا ۹۱۔ اور مجھے قیامت میں ذلیل نہ کر۔قیامت کا وہ دن ہے جس میں مال اور اولاد کام نہ آوے مگر وہی نجات پاوے جو اﷲ تعالیٰ کے پاس سلامت والے دل کے ساتھ آیا۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۹۱۔۲۹۲) ۱۰۰۔ اور ہم کو راہ سے بھُلایا ان گنہ گاروں نے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۵۹) : خدا سے قطع تعلق کرنے والے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۷) ۱۱۲۔۱۱۳۔ حضرت نوح علیہ السلام کا ملک دجلہ فرات ( علاقہ ) میں تھا۔وہاں کے رہنے والے بڑے عیش میں تھے