حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 261
اس لئے اور بات شروع کر دی اور پھر کبھی یہ احسان نہیں جتایا۔کیونکہ حضرت موسیٰ ؑنے شرم دلائی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍ جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۶) ۲۶۔ : ایک گروہ ہے۔جو خدا کو صرف علّت العلل سمجھتا ہے۔اور اسے موصوف قرار نہیں دیتا۔یہی وجہ ہے۔کہ فرعون حضرت موسیٰ ؑکے (آیت ۲۵) پر ہنسی اڑاتا ہے۔مگر حضرت موسیٰ ؑ اپنی بات پر قائم رہے۔اور (آیت :۲۷)پھر(آیت :۲۹) فرما کر اس کے افعالِ قدرت کا ذکر کیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍ جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۸۶) ۳۰۔ : مشرک قومیں بادشاہ کو بھی معبود قرار دیتی ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍ جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۶) ۳۳،۳۴۔ : حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بتایا کہ خدا نے میرے عصا میں طاقت رکھی ہے کہ وہ تیرے ہاتھ میں سانپ ہو جاوے گا۔: اور میرے ہاتھ میں ایسی روشن تعلیم ہے کہ وہ ظلمات کو دور کردے گی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍ جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۶) ۳۵،۳۶۔