حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 260
: اس کے معنے ہیں جاؤ۔جاؤ۔کیونکہ معلوم ہوتا ہے۔صرف موسٰیؑ ہی نے جا کر کلام کیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍ جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۶) ۱۷۔ پس جاؤ فرعون کے پاس اور کہو ہم پیغام لائے ہیں۔جہان کے صاحب کا کہ بھیج دے ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۱۵۶) : اِنَّا جمع ہے رَسُوْل واحد۔صرفیؔ نحویؔ تو اعتراض ہی کریں۔خدا کا کلام ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸نمبر۹ صفحہ۴۷۰) ۲۰،۲۱۔ : ایک شاہی خاندان کے آدمی کی موت کی طرف اشارہ ہے۔: فرمایا۔بیشک میں نے ایسا کیا اور میں محبت کرنے والا ہوں۔یعنی جیسے تم کو حُبِّ قومی ہے مجھے بھی ہے۔مجھے بھی اپنی قوم کو تکلیف میں دیکھا نہیں جاتا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍ جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۶) ۲۳۔ : حضرت موسیٰ علیہ السلام شرم دلاتے ہیں کہ واقعی بڑا تم نے احسان کیا ہے۔کہ ساری قوم کو غلام بنا رکھا ہے۔اور ایک آدمی کو پرورش کیا۔تو بادشاہ ہو کر اس کا احسان جتاتے ہو۔یہ معنے مجھے پسند نہیں۔کہ حضرت موسیٰ ؑنے اس احسان کا اقرار اکر لیا۔فرعون اس کا جواب نہ دے سکا